Latest News
Syed Ali Geelani strongly reacts to NC's statement,Says his position has always remained unambiguous.,,,,Week-long program on first martyrdom anniversary of Shaheed Burhan Muzaffar Wani.,,,,Mirwaiz extends full support to JKCCC for protest programs.....Lashkar-e-Toiba (LeT) pays tributes to the martyred mujahideen of Pulwama gunfight.,,,,,No dialogue with India excluding Kashmir: Pakistan.....Brutal Indian army using chemical weapons in Jammu Kashmir ....Bilal Sidiqee pays rich tributes to martyrs of Pulwama encounter.....Indian authorities responsible for continuous bloodshed:Syeds Ali Geelani....Not bound to follow US designation of Salahudin as terrorist: Pakistan....
Details
July 25
ڈرامہ ڈائن ،کشمیری قوم اب بہت حساس ہوچکی ہے: حریت کانفرنس

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے کپواڑہ میں شہید ہوئے نوجوانوں کے لواحقین کو بندوق کی نوک پر ان سے زبردستی ملاقات کروانے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرکے کہا کہ ایسے دورے یہ لوگ صرف اور صرف اپنی اقتدار کی کرسی بچانے کے لیے کرتے ہیں اور ان کو کشمیریوں کے جینے اور مرنے سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ شہداءکے گھر جاکر ان کے لواحقین کے سامنے مگرمچھ کے آنسو بہانے کو محض ایک ڈرامہ قرار دیتے ہوئے حریت نے کہا کہ کشمیر میںاس کا اب کوئی خریدار نہیں ملے گا۔ حریت نے کپوارہ کے اُن لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کرنے میں اپنی آمادگی ظاہر نہیں ہے اور کہا کہ کشمیری قوم اب بہت حساس ہوچکی اور وہ اب اس جال میں بار بار پھنسنے والے نہیں ہیں۔ محبوبہ مفتی کی اس بات کہ "کشمیریوں کو اقتصادی اور تعلیمی محرومی کی طرف دھکیلا جارہا ہے" پر تبصرہ کرتے ہوئے حریت کانفرنس نے کہا کہ ہماری اقتصادی بدحالی کی اصل ذمہ دار یہ شاطر اور مکار سیاستدان ہی ہیں جنہوں نے اپنے حقیر مفادات اور اقتدار کے عوض ہمارے تمام ذرائع اور وسائل کو بھارت کے ہاتھوں بیچ کھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں صرف آبی وسائل واپس ملےں گے تو ہماری ریاست نہ صرف خودکفیل بن جائے گی، بلکہ ہم ہندوستان کی غربت مٹانے میں ان کی مالی مدد کرسکتے ہیں، البتہ حریت نے واضح کردیا کہ جموں کشمیر کوئی اقتصادی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک متنازعہ خطہ ہے جس پر بھارت کی فوج قابض ہے اور جموں کشمیر کے لوگ اس جبری قبضہ کو ختم کرنے کے لیے برسرِ جدوجہد ہیں۔ محبوبہ مفتی کے تعلیمی محرومی پر بات کرتے ہوئے حریت کانفرنس نے کہا کہ آپ کی فوج اور پولیس جن کی کمانڈ کونسل کی آپ سربراہ ہو درندوں کی طرح موت کا رقص کھیل رہی ہے۔ یہ معصوم بچے دہشت گرد تو نہیں تھے، یہ طالب علم ہی تو تھے جن کو نابینا بناکر آپ کی فوج نے اُن کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی بھی مفلوج اور محتاج بنادی ہے۔ آپ میں ذرا سی بھی انسانیت موجود ہوتی تو آپ دوسروں پر بہتان تراشیوں کے بجائے اپنی بدمست فوج کو لگام دینے کے اقدامات کرتی، لیکن بھارت کی چاکری اور اقتدار کی لالچ نے آپ جیسے زرخریدوں کی یہ صلاحیت بھی صلب کردی ہے۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کے اس بیان کہ "لاشوں اور قبروں پر سیاست کرنے والے کشمیر اور کشمیریوں کے ہمدرد یا خیرخواہ نہیں ہوسکتے ہیں" پر تبصرہ کرتے ہوئے حریت کانفرنس نے کہا کہ یہ بات آپ ہی لوگوں پر صادق آتی ہے جو ہماری لاشوں اور قبروں پر سیاست کرکے خیرخواہ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 13جولائی 1931ءکے شہداءجنہوں نے قرآن پاک، اسلام اور آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں جن کو بھی اپنی ہوسِ اقتدار کے عوض بیچ کھایا، نہ جانے کس منہ سے آپ اور آپ کے پیش رو شہیدوں کے ان مزاروں پر حاضری دینے کی جرا¿ت کرتے ہیں۔ آپ کا ضمیر کیا اتنا مردہ ہوچکا ہے کہ آپ کبھی بھی حقائق کو تسلیم کرنے پر اپنے آپ کو آمدہ نہیں کرسکتی۔ حریت کانفرنس نے کٹھ پتلی وزیرِ اعلیٰ کو مخاطب ہوکر کہا کہ آپ وہی خاتون ہیں جو چند برس قبل شہداءکے گھر جاکر خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر احتجاج بھی کرتی تھی، لیکن دلی کے دسترخواں سے اقتدار کی ہڈی کیا ملی کہ آپ نے خود ہی قاتل کا روپ دھارن کرلیا۔
. .....

Find us on Facebook
Find us on twitter
News Archives
August 2016
Sun Mon Tues Wed Thu Fri Sat
01 02 03 04 05 06
07 08 09 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31
         
News Archives
July 2016
Sun Mon Tues Wed Thu Fri Sat
01 02
03 04 05 06 07 08 09
10 11 12 13 14 15 16
17 18 19 20 21 22 23
24 25 26 27 28 29 30
31