Latest News
Syed Ali Geelani strongly reacts to NC's statement,Says his position has always remained unambiguous.,,,,Week-long program on first martyrdom anniversary of Shaheed Burhan Muzaffar Wani.,,,,Mirwaiz extends full support to JKCCC for protest programs.....Lashkar-e-Toiba (LeT) pays tributes to the martyred mujahideen of Pulwama gunfight.,,,,,No dialogue with India excluding Kashmir: Pakistan.....Brutal Indian army using chemical weapons in Jammu Kashmir ....Bilal Sidiqee pays rich tributes to martyrs of Pulwama encounter.....Indian authorities responsible for continuous bloodshed:Syeds Ali Geelani....Not bound to follow US designation of Salahudin as terrorist: Pakistan....
Details
July 25
دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق میں احتجاج خوش آئند قرار ، بھارت کے بات چیت کے جھانسے میںنہ آئیں،سید علی گیلانی کی عالمی برادری سے اپیل

سرینگر:چیرمین حریت جناب سید علی گیلانی صاحب نے دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق میں ہورہے احتجاج کو خوش آئند قرار دیا، آزادی پسند راہنما نے کہا کہ رب العالمین کا فضل وکرم ہی ہے جو ہماری مدد کے لیے باقی لوگوں کو یہ توفیق دے رہا ہے۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس اللہ رب زولجلال کے ساتھ اپنا رشتہ زیادہ سے زیادہ استوار کرنے کی کوشش کرکے اسی سے مدد مانگیں۔ حریت چیرمین نے مزید کہا کہ بہت سی آوازیں آرہی ہیں کہ یہاں قتل وگارت گری بند کرکے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور آج پھر اپنے اس موقف کو دہراتے ہیں کہ عالمی برادری بھارت کے بات چیت کے جھانسے میں نہ آئیں، بلکہ اس دیرینہ مسئلہ کے حتمی حل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان150سے زائد مرتبہ بات چیت ہوئی ہے، جس سے اس مسئلہ کو سلجھانے کے بجائے اور زیادہ الجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت کشمیر کی متنازعہ حیثیت تسلیم کرکے اس کے داعمی حل کی طرف سنجیدہ کوشش شروع کرے، کیونکہ اگر یہ نیوکلیائی فلیش پوئینٹ کچھ دیر اور لٹکا رہا تو پورے دنیا خاص کر اشیا میں خرمن امن کو خاکستر ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔ قائد قوم نے ان اطلاعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا جن کے مطابق بہت سارے پولیس اہلکاروں کو چھٹی دیکر اُن کو اپنے آبائی علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے تاکہ وہ وہاں عام انسان کی طرح محلے کے لوگوں میں گھل مل ہوکر وہاں ہورہے احتجاج اور باقی حرکات وسکنات پر نظر رکھ کر اپنے اعلیٰ حکام کو رپورٹیں پیش کررہے ہیں۔ یہ لوگ مقامی جوانوں اور آزادی پسند سیاسی ورکروں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں اور ان کا قافیہ حیات تنگ کرتے ہیں۔ شوپیان میں صدرِ ضلع جناب محمد یوسف فلاحی کو پولیس کے ان بے ضمیر کارندوں کی طرف سے دی گئی ایسی ہی ایک دھمکی پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے گیلانی صاحب نے پولیس اہلکاروں کو متنبہ کیا کہ ہم ایسے غدارانِ ملّت کی ایک فہرست تیار کررہے ہیں جو موجودہ تحریک کو سبوتاژ کرنے کی اپنی مضموم حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں اور عوام پھر ان کے ساتھ جو سلوک کریں گے اس کی تمام تر ذمہ داری ان دشمنانِ قوم ہی پر عائد ہوگی۔ کپواڑہ کے علاقہ کنج میں آرمی کی طرف سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کے خلاف وہاں کے عوام کے غم وغصہ کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے حریت قائد نے کہا کہ ایک طرف یہ درندہ صفت فوج ہمیں تہہ تیغ کررہی ہے اور دوسری طرف عام لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے دوائی کی چند ٹکیاں دیکر ہمارے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہیں۔ گیلانی صاحب نے پوری ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ فوج یا پولیس کی طرف سے ایسے مذموم حربوں کی ہر سطح پر مزاحمت کرکے ایک باغیرت اور باعزت قوم ہونے کا عملی ثبوت دیں۔ اس دوران میں آج دوپہر حیدرپورہ اور گردونواح کے علاوہ مردوزن کا ایک بڑا جلوس گیلانی صاحب کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہکور بہت دیر تک اسلام اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرہ لگاتے رہے۔ گیلانی صاحب نے دفتر کی کھڑکی سے ان کے جرا¿ت اور حوصلہ کے لیے خراج تحسین پیش کرکے کہا کہ ہم اپنی تحریک کے ایک اہم اور نازک موڑ پر ہیں اور اللہ کے فضل وکرم سے اپنے نیک مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے، شرط صرف یہ ہے کہ ہم نظم وضبط اور خلوص سے ہر آزمائش میں ثابت قدم رہیں۔
. .....

Find us on Facebook
Find us on twitter
News Archives
August 2016
Sun Mon Tues Wed Thu Fri Sat
01 02 03 04 05 06
07 08 09 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31
         
News Archives
July 2016
Sun Mon Tues Wed Thu Fri Sat
01 02
03 04 05 06 07 08 09
10 11 12 13 14 15 16
17 18 19 20 21 22 23
24 25 26 27 28 29 30
31