Latest News
Syed Ali Geelani strongly reacts to NC's statement,Says his position has always remained unambiguous.,,,,Week-long program on first martyrdom anniversary of Shaheed Burhan Muzaffar Wani.,,,,Mirwaiz extends full support to JKCCC for protest programs.....Lashkar-e-Toiba (LeT) pays tributes to the martyred mujahideen of Pulwama gunfight.,,,,,No dialogue with India excluding Kashmir: Pakistan.....Brutal Indian army using chemical weapons in Jammu Kashmir ....Bilal Sidiqee pays rich tributes to martyrs of Pulwama encounter.....Indian authorities responsible for continuous bloodshed:Syeds Ali Geelani....Not bound to follow US designation of Salahudin as terrorist: Pakistan....
Details
July 25
بھارتی حکمران حقائق کو مسخ کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے:سید علی گیلانی

سرینگر:چیرمین حریت جناب سید علی گیلانی صاحب نے بھارتی وزیر خارجہ محترمہ سوشما سوراج کے اس بیان پر کہ "پورے کا پورا کشمیر ہمارا ہے" تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کا یہ وطیرہ ہی رہا ہے کہ وہ حقائق کو مسخ کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ محترمہ کے بیان کو ان کے سیاسی دیوالیہ پن قرار دیگر گیلانی صاحب نے کہا کہ اپنی فوجی طاقت، ضد اور ہٹ دھرمی کے غیر اخلاقی اور غیرجمہوری ہتھکنڈوں سے ایک نہتی قوم کو زبردستی ہتھیانے پر نادم ہونے کے بجائے اس پر فخر کرتے ہوئے بھارتی حکرانوں کو شرم بھی نہیں آتی۔ اگر بھارتی وزیر خارجہ کے اس بیان میں ذرا بھر بھی سچائی ہوتی تو یہ خود یا ان کا کوئی کارندہ ان وردی پوش بیساکھیوں کے بغیر گھوم پھر کر دکھائیں۔ یہی نہیں بلکہ ان کے مقامی گماشتے بھی کب کے اپنے بلوں میں گھس کر چھپ گئے ہیں، کیونکہ جس قوم کو ان ظالموں اور ان کے حواریوں نے غلام بناکر ان کے بنیادی حقوق سلب کئے ہیں وہ آج اس ظلم وجبر کے خلاف صف آرا ہوچکی ہے۔ اس قوم کا ہر فرد خصوصاً یہاں کا جوان اس بات کا عہد کرچُکا ہے کہ ہم زندگی کی ہر آسائش پر اپنی آزادی کو ترجیح دیں گے۔ آج بھارت کی مختلف ریاستوں اور پوری دنیا میں ہمارے مسئلہ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ اگر یہ نوشتہ دیوار پڑھنے کے بجائے آپ اپنی آنکھوں پر پردہ ڈالیں گے، آپ یہاں پر ہورہی بدترین دہشت گردی کی آہ بِکا سننے کے بجائے اپنے کان بند کریں گے تو اس سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے ہیں اور وہ حقیقت یہ ہے کہ آپ صرف اور صرف طاقت کے بل پر ہماری ریاست پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں اور دیرسویر آپ کو یہ خطہ¿ ارض خالی کرنا پڑے گا۔ انشاءاللہ۔ حریت چیرمین نے بھارت کی خاتون وزیر خارجہ کو تاریخ کا ازسرِ نو مطالعہ کرنے کا مخلصانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس خطہ کی آپ بات کررہی ہو وہ بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ ایک متنازعہ مسئلہ ہے اور اس کے حق میں درجن بھر قراردادیں موجود ہیں جن پر عالمی برادری اور خود آپ کے ملک کے بھی دستخط موجود ہیں۔ اپنے ہی ملک کے سربراہوں کے کئے ہوئے وعدوں کو پاو¿ں تلے روندھ کر آپ ہمالیہ جتنی اس حقیقت کا انکار کرکے اپنے فسطائی ذہنیت اور اکھنڈ بھارت کے مکروہ عزائم کی عکاسی تو کرسکتی ہو، لیکن آپ بہت دیر تک اقوامِ عالم کو فریب دیکر اس تلخ حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتی ہو۔
. .....

Find us on Facebook
Find us on twitter
News Archives
August 2016
Sun Mon Tues Wed Thu Fri Sat
01 02 03 04 05 06
07 08 09 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31
         
News Archives
July 2016
Sun Mon Tues Wed Thu Fri Sat
01 02
03 04 05 06 07 08 09
10 11 12 13 14 15 16
17 18 19 20 21 22 23
24 25 26 27 28 29 30
31